Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پنجاب میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

آئین کے تحت اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے، درخواست
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 07:27pm

پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

بیرسٹر سمیر کھوسہ اور سلمان ابوذر نیازی کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، آئین کے تحت اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے۔

Internet Down

politics may 10 2023

Internet service disrupt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div