Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

ناران: سیاحوں کیلئے سیف الملوک جانیوالی سڑک کو کھولنے کے کام کا آغاز

انجینئرزنے بھاری مشینری کیساتھ کام شروع کردیا
شائع 13 مئ 2023 03:52pm
اسکرین گریب / ویڈیو آج نیوز
اسکرین گریب / ویڈیو آج نیوز
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

ناران میں قدرتی حُسن سے مالامال خوبصورت جھیل سیف الملوک کو جانے والی سڑک کو سیاحوں کیلئے کھولنے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سطح سمندر سے 12ہزار فٹ بلند پریوں سے منسوب جھیل سیف الملوک سیاحوں کے لئے دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے جیسے دیکھنے کیلئے ہرسال لاکھوں سیاح جھیل پر چلے آتے ہیں۔

موسم سرما میں شدید برفباری سلائیڈنگ اور گلیشئیر سے بند ہونے والی جھیل سیف الملوک کو جانے والی سڑک کو سیاحوں کیلئے کھولنے کیلئے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرز نے بھاری مشینری کے ساتھ کام کا آغاز کردیا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق تین سے چار دنوں تک ناران آنے والے سیاح برف پوش پہاڑوں کے درمیان برف سے ڈھکی آس خوبصورت جھیل کے نظارے کرسکیں گے۔

Naran

Kaghan Development Authority

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div