Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

لاہور: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے او پی ڈیز 8 ویں روز بھی بند

اسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں لیکن علاج نہیں ہورہا ہے، مریضوں کا او پی ڈیز کھلوانے کا مطالبہ
شائع 08 جون 2023 10:51am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز آٹھویں روز بھی بند ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ صحت اور اسپتالوں کی انتظامیہ ڈاکٹروں کو کام پر لانے میں ناکام ہوگئے جس سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

مریضوں نے سرکاری اسپتالون کی او پی ڈیز کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مریضوں کی سنوائی کہیں نہیں ہے۔ بار بار اسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں لیکن علاج نہیں ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ 31 مئی کو چلڈرن اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ایک سالہ بچی کے لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی کے لواحقین نے ڈاکٹر پر تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی تھی جس سے وہ زخمی ہوا۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے او پی ڈی بند کر کے احتجاج شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی۔

Pakistan Health Issue

children's hospital lahore

young Doctors Protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div