Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

طوفان ”بیپر جوئے“ سے پاکستان کے 11 اضلاع شدید متاثر ہونے کا امکان، عالمی ادارہ صحت

سمندری طوفان کی شدت کیٹگری تھری میں داخل ہو چکی ہے
شائع 15 جون 2023 06:28pm

عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان ”بپرجوئے“ سے پاکستان کے 11 اضلاع شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے سمندری طوفان ”بپرجوئے“ کے حوالے سے رپورٹ حکومتِ پاکستان کو بھجوادی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت میں کمی آئی ہے، اور اس کی شدت کیٹگری تھری میں داخل ہو چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ طوفان ”بپرجوئے“ سے پاکستان کے 11 اضلاع شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، اور ایک لاکھ کے قریب افراد کا انخلاء ہو گا، اور اب تک ساحلی پٹی سے 70 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرایا جاچکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق طوفان کیٹی بندر، بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں محکمہ صحت کا اضافی عملہ تعینات ہے، 9 ہائی رسک اضلاع میں 300 ریسیکو 1122 کے اہلکار بھی تعینات ہیں، اور ان اضلاع میں اضافی 80 ایمبولینسز بھجوائی گئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی کے اضلاع ملیر، کورنگی اور کیماڑی میں 75 ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جب کہ ڈبلیو ایچ او نے سمندری طوفان کیلئے اسٹریٹجک ہیلتھ آپریشنل سنٹر قائم کر دیا ہے، جو صبح 8 سے رات 8 بجے تک کام کرے گا، جب کہ آپریشنل سینٹر اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کرے گا۔

Cyclone

Biporjoy

BIPARJOY

1999 Cyclone

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div