Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ

لاہور کے 12 قدیم دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا
شائع 21 جون 2023 10:40pm

نگران پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے کی تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اندرون شہر میں پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے ادارے کی کارکردگی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی، اور والڈ سٹی اتھارٹی کی بھرپور اسپورٹ پر نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا، کابینہ کو تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کو بحالی کیا جائے گا، صرف لاہور کے 12 قدیم دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو تاریخی دروازوں کی بحالی کا ٹاسک دے دیا۔

اجلاس میں لاہور کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ نے سمن آباد پروجیکٹ چند روز میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں تاخیر کے اسباب فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سمن آباد پراجیکٹ کو عوام کی سہولت کیلئے جلد ازجلد فنکشنل کیا جائے، عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل کے پیش نظر شاہدرہ پراجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پروجیکٹ کے امور اور سی بی ڈی مین بلیوارڈ پراجیکٹ پر پیش رفت، مین بلیو وارڈگلبرگ تا والٹن سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ کے تکنیکی پہلوؤں، نوازشریف انٹر چینج انڈرپاس، ارفع کریم ٹاور تا پائن ایونیو پروجیکٹ، گھوڑا چوک، خالد بٹ چوک اور اکبر چوک منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

Caretaker Punjab Chief Minister

Ancient gates of Lahore

dehli gate lahore

Historic buildings