Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

فلم ’جون‘ خاکروب سے لیکر گینگسٹر تک کا سفر

فلم ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 08:44am
Journey from the film John, Sweeper to Gangster - Aaj News

پاکستانی فلم جون کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا، فلم کے رنگا رنگ پریمئر میں فلمی ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیئے ۔

کراچی کے نیوپلکس سینما میں فلم جون کا رنگا رنگ پریمئر منعقد ہوا جہاں ریڈ کارپٹ پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے جلوے بکھیرے۔

فلم میں سلیم معراج نے داود نامی گینگسٹر کا کردار میں دکھائی دیں گے، آج ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فلم میں عاشر وجاہت سب کو سرپرائز کردے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کردار عاشر نے ادا کیا وہ شاید میرے لیے مشکل نہ ہوتا لیکن عاشر کیلئے مشکل تھا اور اس نے اپنے زور بازو باخوبی نبھایا ہے ۔

فلم میں عاشر وجاہت ’خاکروب‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غلط افراد سے واسطہ پڑنے کے بعد جرائم پیشہ گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں

پہلی بار فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ بڑے جہاں پُرجوش ہوں وہیں نروس بھی ہوں لیکن پُرامید بھی ہوں کیونکہ بہت محنت کی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی فلم بہت کم بنتی ہیں یہ مختلف طرز کی فلم ہے یقیناًلوگوں کو پسند آئے گی ۔

فلم میں عاشر وجاہت کو نوجوان خاکروب اور جرائم پیشہ افراد کی صحبت میں چلے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جب کہ انہیں رومیسا خان سے رومانس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

ریڈ کارپٹ پر اداکار جاوید شیخ آئے تو ان کا کہنا تھا کہ مشورہ دیا کہ عید پر پاکستان میں 5،5 فلمیں ریلیز نہیں کرنی چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں بڑے ایونٹس پر ایک سے دو فلمیں ریلیز کی جاتی ہے ہمارے یہاں 5 یا 6 فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جس سے سرمایہ ضایع ہوتا ہے ۔

ہدایتکار ندیم بیگ نے کہا کہ نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہیے لوگ روایتی کہانی سے مختلف دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین ، ژالے سرحدی ، اقرا عزیز ، یاسر حسین ، عدنان شاہ ٹیپو ، بہروز سبزواری اور شہروز سبزواری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

فلم کی کہانی بابر علی نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات دینے کے علاوہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر بابر علی ہیں جو اس سے قبل پنکی میم صاحب، لکھ چکے ہیں جبکہ بطور ڈائریکٹر جون، ان کی پہلی فلم ہے۔

فلم کے بعد کا ردعمل

ہدایتکار نیبیل قریشی نے ٹوئٹ میں کہا کہ فلم دیکھیں آپ کو افسوس نہیں ہوگا ۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے کاسٹ کی تعریف کی

اداکار احتشام الدین کہتے ہیں کہ فلم کی کہانی بہت شاندار ہے

Jhon

Ashir wajahat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div