Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

سانحہ 9 مئی، پختونخوا پولیس 8 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی، رپورٹ جاری

مجموعی طور پر 119 ملزمان اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، 374 نے ضمانت کروالی، رپورٹ
شائع 16 جولائ 2023 04:27pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا پولیس سانحہ نو مئی میں ملوث 8 ہزار 417 ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی، محکمہ داخلہ نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں ملوث 8 ہزار 417 ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے، مختلف اضلاع میں 8 ہزار سے زائد ملزمان مطلوب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 214 ملزمان نے گرفتاری سے قبل ضمانت کرلی، ایک ہزار 160 ملزمان نے بعد از گرفتاری ضمانت کروائی جبکہ 119 ملزمان اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

محکمہ داخلہ نے رپورٹ میں مزید کہا کہ دیر لوئر میں سب سے زیادہ 5 ہزار 148 ملزمان گرفتار نہ ہوسکے، بنوں میں ایک ہزار 143 اور ڈی آئی خان میں 75 ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایبٹ آباد میں 25 نامعلوم مطلوب ملزمان پولیس گرفتار نہ کرسکی، کوہاٹ میں 1060 ملزمان کی شناخت نہ ہونے پر انھیں نہ پکڑا جاسکا اور پشاور میں 446 نامعلوم ملزمان پولیس کو مطلوب ہیں۔

kp police

radio pakistan peshawar

MAY 9 RIOTS