Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

ایک ہلاک ملزم 150 مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ہے، پولیس
شائع 22 جولائ 2023 10:54am
تصویر کینوا
تصویر کینوا

لاہور کے علاقے باٹا پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رقم لوٹ رہے تھے۔ باٹا پور میں اشتہاری ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کرنے والے 3 ملزموں میں سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت محمد جواد کے نام سے ہوئی، ملزم جواد 150 مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم ہے۔

lahore police

Street Crimes

dacoits killed