Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بہادر پولیس کانسٹیبل نے طغیانی میں پھنسے دو بچوں کو بچالیا

بچے بکریوں کے لیے پتے کاٹنے گئے تھے کہ پانی کا ریلہ آگیا
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 10:44pm

تھانہ پھلڑہ کے پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیلابی ریلے میں پھنسے دو بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔

خیبر پختون کے ضلع مانسہرہ کے تھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع علاقہ کھٹہ میں مون سون بارشوں سے شدید طغیانی آگئی اور دو بچے پھنس گئے، جنہیں پولیس کانسٹیبل نعیم الاسلام نے بحفاظت نکال لیا۔

پولیس حکام کے مطابق 13 اور 14 سالہ دونوں بچے بکریوں کے لیے پتے کاٹنے گئے تھے کہ اچانک کھٹہ کے مقام پر سیلابی ریلہ آگیا اور بچے پھنس گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پھلڑہ میں تعینات مانسہرہ پولیس کے جوان کانسٹیبل نعیم السلام نے مقامی لوگوں کی مدد سے اپنی جان کی پرواہ کیے ریلے میں چھلانگ لگادی، اور رسی کے ذریعے بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے کانسٹیبل نعیم السلام کی اس بہادری پر مبارکباد پیش کی اور تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایسے بہادر جوان خیبرپختونخواہ پولیس کا فخر ہے۔

floods

flood situation

flood 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div