Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پشاور میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دودھ فروش جاں بحق

دکاندار کی کوئی دشمنی نہیں، پولیس
شائع 03 اگست 2023 08:36am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دودھ فروش جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پیدل آیا اور جاوید نامی دودھ فروش کو گولی مار کر فرار ہوگیا جس سے جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس نے بتایا کہ دکاندار کی کوئی دشمنی نہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایل آر ایچ منتقل کردیا ہے۔

جاوید کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے آنم صنم چوک کو احتجاجاً بند کیا جسے مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا۔

peshawar

KPK Police