Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

ملازمہ تشدد کیس: رضوانہ کی گہرے زخموں کی فلیپ سرجری

پلاسٹک سرجری کے عمل میں تمام ماڈرن ٹیکنیکس استعمال کی جارہی ہیں، ڈاکٹرز
شائع 21 اگست 2023 12:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کا جنرل اسپتال میں پلاسٹک سرجری کا آج بھی سیشن کیا گیا، کچھ زخموں کی فلیپ سرجری جبکہ کچھ کی سکن ڈرافٹنگ ہوئی۔

گھریلو ملازمہ رضوانہ کو جنرل اسپتال لاہور کے پرائیوٹ کمرے میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: رضوانہ کی جلد پلاسٹک سرجری کی جائے گی، نگراں صوبائی وزیر صحت

سرجنز کی ٹیم رضوانہ کو آج صبح 10 بجے آپریشن تھیٹر لے گئی، جہاں ڈھائی گھنٹے کے دوران بچی کے کچھ گہرے زخموں کی فلیپ سرجری ہوئی اور کچھ زخموں کی سکن ڈرافٹنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: رضوانہ کی جان بچانے کیلئے پانچ لاکھ روپے والا انجکشن لگایا جائیگا، میڈیکل بورڈ سربراہ

ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے، تاہم کمر اور سر کے زخموں کی ریکوری بہت ضروری ہے، کمر کیلئے جدید پریشر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ پلاسٹک سرجری کے عمل میں تمام ماڈرن ٹیکنیکس استعمال کی جارہی ہیں۔

Civil Judge

rizwana

lahore general hospital

Wife of a Civil Judge

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div