Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مہنگی کھاد، بجلی کے زائد بلوں کے خلاف کسان سڑکوں پر نکل آئے

سرگودھا میں پاکستان کسان اتحاد کا سیال موڑ انٹر چینج پر دھرنا
شائع 24 اگست 2023 06:00pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

سرگودھا میں کسان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پاکستان کسان اتحاد نے سیال موڑ انٹر چینج پر دھرنا دے کر ڈپٹی کمشنر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

کسان اتحاد ضلع سرگودھا کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں مافیا کی جانب سے کھاد کے تھیلے میں ہزار روپے خود ساختہ اضافہ کردیا گیا جبکہ کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے کے ساتھ بجلی کے زائد بل وصول کیے جارہے ہیں۔

کسانوں نے مطالبات منوانے کیلئے موٹر وے مخدوم انٹر چینج سیال موڑ پر دھرنا دیا اور سرگودھا لاہور روڈ اور دیگر شہروں کو جانے والی ٹریفک کو بند کر دیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے حکومت اور مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں :

کسان کا بیوی کیلئے انوکھا تحفہ، سورج مکھی کے 12 لاکھ پھول لگا دیئے

ملک میں مہنگائی کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بڑھتی مہنگائی سے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کا جیب خرچ بھی متاثر

احتجاج کے شرکاء نے حکومت سے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

شرکا نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کوعوام سے کوئی دلچسپی نہیں، بجلی کے ناجائز بلوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔

economic crisis

Pakistan Inflation

Sargodha Protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div