Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمان گرفتار

مختلف کارروائیوں میں گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج
شائع 26 اگست 2023 03:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: ایف آئی اے نے حوالہ منڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم عزت اللہ کو طور خم، ملزم محمد مجاہد کو نشتر آباد پشاور جب کہ تیسری کارروائی میں ملزم شفی اللہ کو گمبٹ ضلع دیر سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عزت اللہ سے 51 ہزار قطری ریال، 49 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے، ملزم مجاہد سے 2 ہزار800 ڈالر، 1600 نیوزی لینڈ ڈالر اور پاکستانی روپے برآمد کرلیے۔

حکام نے بتایا کہ تیسری کارروائی میں گرفتار ملزم شفی اللہ سے 3 لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ تینوں افراد کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔

FIA

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div