Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

دریائے چناب میں سیلاب سے فصلیں تباہ، پانی گھروں میں داخل

جلالپور پیروالہ میں دریائے ستلج میں بھی سیلاب کی صورتحال برقرار
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔

دریائے چناب کی بیلٹ سے ملحقہ تحصیل علی پور کی بستی نقلی گوپانگ کے 50 ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہوگیا جب کہ سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب جلالپور پیروالہ میں دریائے ستلج میں بھی سیلاب کی صورتحال برقرارہے۔

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے نتیجے میں اطراف کے 13 سے زائد سرکاری اسکولوں میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جلالپور پیروالہ میں بند ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا

دریائے ستلج سے ملحقہ نشیبی علاقے 17 اگست سے سیلاب کی زد میں ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

واضح رہے کہ بھارت کی جانب چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے ستلج اور چناب کی سطح میں اضافہ ہوا جس کے سبب سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

اس سے قبل ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے پاکپتن میں ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ جب کہ سیلابی پانی 113 سے زائد دیہات میں داخل ہوگیا تھا۔

flood situation

river chenab

flood 2023

floodwaters

Satluj River

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div