Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

افغان وزیرخارجہ کی یقین دہانی کے بعد پاکستان نے طورخم بارڈر کھول دیا

سرحد پر موجود مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت بھی شروع
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 10:10am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ٌٌپاکستان کی جانب سے طورخم سرحدی گزرگاہ کو ایک ہفتے سے زائد وقت گزرجانے کے بعد ہرقسم کی آمدورفت کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔

سرحد کھلتے ہی افغانستان جانے والے سیکڑوں افراد طورخم ایمگریشن سیکشن کے سامنے جمع ہوگئے، جہاں امیگریشن عملہ سفری دستاویزات چیک کرکے افغانستان جانے کی اجازت دیتا ہیں۔

سرحد پر موجود مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت بھی بحال ہوگئی ہے۔

مزیدپڑھیں: طورخم سرحد کی بندش: یہ پاکستان کو فروٹ برآمد کرنے کا سیزن ہے، افغان تاجر

طورخم سرحد بند ہونے سے افغانستان پریشان، پاکستان نے اپنے تحفظات بتا دیے

مزید پڑھیں: افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی پر طورخم بارڈر دوبارہ کھلنے کا امکان

بدھ 6 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کےدرمیان چیک پوسٹ کے قیام پر کشیدگی پیدا ہونے کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم کی مدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔

گزشتہ روز افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی نے افغان زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ افغان حکومت کی جانب سے طورخم بارڈر کو انسانی بنیادوں پرکھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔

afghanistan

Torkham Border

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div