Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

نواز شریف کے خطاب کے لئے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار

ایئرپورٹ سےمینارپاکستان تک12ہزارپولیس اہلکارتعینات ہوں گے
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2023 03:55pm

مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی واپسی پر مینار پاکستان میں 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کرلیا ہے۔ جب کہ لاہور پولیس نے بھی سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، اور ان کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کرالئے ہیں، جب کہ ان کی وطن واپسی پر ان کی جماعت کی جانب سے ان کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ن لیگ کی جانب سے مینار پاکستان پر ان کے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ اسٹیج پر نواز شریف کے خطاب کے لئے بلٹ پروف کیبن بھی لگا دیا گیا ہے، جب کہ خواتین، یوتھ، لائر اور مینارٹی ونگ سمیت دیگر کیلئے الگ الگ انکلیو مخصوص کئے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران صوبائی ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے کے کارکنان کے ساتھ پنڈال میں مخصوص اینکلیو میں موجود رہیں گے۔

ن لیگ کا پارکنگ پلان

مینار پاکستان جلسے میں آنے والے قافلوں کے لیے پارکنگ پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں ساونڈ سسٹم، لائٹس، اسٹیج اور پارکنگ سمیت دیگر امور کے لیے 30 کوآرڈینیٹرز مقرر کیے گئے ہیں۔

ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ سے آنے والے قافلوں کو ٹیکسالی گیٹ والی سائیڈ پر پارکنگ مہیا کی جائے گی ، جب کہ مرکزی رہنماؤں کو مینار پاکستان کے عقبی گیٹ سے انٹری دی جائے گی۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ جلسہ گاہ کو آج شام تک مکمل طور پر تیار کر لیا جائے گا، پنڈال میں ہر ایک اینکلیو میں 3500 سے 5500 کرسیاں لگائی جائیں گی، اور پنڈال کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نسب کیے جائیں گے۔

پولیس نے بھی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے لے کر مینار پاکستان تک 12 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی پر 3 ہزار کے قریب ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے، جب کہ سابق وزیراعظم کے استقبال کے لئے قافلوں کی متوقع آمد پر بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

Nawaz Sharif

lahore police

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div