Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم کی نمازجنازہ خود پڑھائی
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 10:47pm
Maulana Tariq Jameel Son Asim Jamil Funeral Prayer – Aaj News

پاکستان کے بڑے عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی نماز جنازہ آبائی علاقہ تو لمبا میں ادا کر دی گئی، ملک کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیات و اعلی افسران سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مولانا طارق جمیل کے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے نواہی علاقہ تو لمبا میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں ملک کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیات مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سابق وزرا ، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ملتان، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او خانیوال سمیت اعلیٰ افسران اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 میاں چنوں: مولانا طارق جمیل نے بیٹے عاصم  کی نمازہ خود پڑھائی
میاں چنوں: مولانا طارق جمیل نے بیٹے عاصم کی نمازہ خود پڑھائی

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور ہر آنکھ اشک بار دکھائی دی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ملک کی اعلی شخصیات کی متوقع آمد کے پیش نظر ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا۔

نماز جنازہ سے کچھ دیر قبل ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ نماز جنازہ کے موقع پر 658 سیکورٹی افسران و جوان تعینات ہوں گے۔ ایک ایس پی 5 ڈی ایس پی 14 انسپکٹر 33 سب انسپکٹر تعینات ہوں گے۔

سکیورٹی پلان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 59 اے ایس ائی، 37 ہیڈ کانسٹیبل 374 کانسٹیبل 8 لیڈی کانسٹیبل اور 127 ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں مولانا طارق جمیل کے آبائی قصبے تلمبہ میں گزشتہ روز ان کے بیٹے عاصم نے گارڈ سے بندوق چھین کر خود کو گولی مار لی تھی، عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے تھے۔

عاصم جمیل کی موت کے بعد مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان سے کسی سے دشمنی نہیں، عاصم جمیل کے قتل کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے، انہیں علاج کی غرض سے گزشتہ 6 ماہ سے بجلی کے جھٹکے لگائے جاررہے تھے۔ اتوار کی شام عاصم نے گارڈز سے گن چھین کرخود کو شوٹ کرلیا،

ڈاکٹر کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے میں گولی لگی، انہیں زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، تاہم وہ ابتدائی علاج کے دوران انتقال کر گئے۔

ملتان کے ریجنل پولیس آفیسر سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے جم میں دوران ورزش گارڈ سے پستول چھین کر خود کو گولی ماری تھی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں خودکشی کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مسائل کا شکار تھے اور وہ کئی سالوں سے نفسیاتی ادویات کا استعمال کررہے تھے۔

واقعہ کے بعد مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر بیان جاری کیا تھا جس میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔’

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال رانا عمر فاروق کی قیادت میں کرائم سین یونٹ اور فرانزک لیب کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پہنچ گئیں۔

ڈی پی اور رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ واقعے کی باریک بینی سے تفتیش کی جارہی ہے، حقائق سامنے آںے کے بعد حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم نے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئیے لکھا کہ بیٹے کا جاں بحق ہونا باپ کے لئے ناقابل برداشت صدمہ ہے، اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ مولانا طارق جمیل اور اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے لکھا کہ ’مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔‘

شہباز شریف نے لکھا، ’یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین‘

مسل لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لکھا، ’ﷲ تعالیٰ آپکو یہ سانحہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے ۔ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو صبر دے اور آپ کے مرحوم بیٹے کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین‘

firing

Molana Tariq Jamil

Asim Jamil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div