بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا
سیشن کورٹ نے گھریلوناچاقی پر بھابھی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی، جب کہ 10 روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
پشاور کی سیشن کورٹ میں گھریلو ناچاقی پر بھابھی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتاردیور کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید امجد نے کیس کی سماعت کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حضرت عثمان نے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کیا تھا، واقعہ مسلم آباد کاکشال میں گھریلوں ناچاقی پر پیش آیا تھا، ملزمان کیخلاف تھانہ آغا میر جانی شاہ میں قتل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کے شوہر عبد الواحد اور ایک دیور عبداللہ پر جرم ثابت نہیں ہو سکا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم حضرت عثمان کو عمر قید کی سزا سنادی، اور ملزم کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ مقدمے نامزد مقتولہ کے شوہر عبدالواحد اور دوسرے دیور عبداللہ کو بری کردیا۔
Comments are closed on this story.