Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

ایف بی آر نے چوتھے ماہ محصولات کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا

31 اکتوبر تک 29 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، ایف بی آر
شائع 31 اکتوبر 2023 11:19pm

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے چوتھے ماہ محصولات کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا، ایف بی آر کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2748 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے ہیں، جو کہ ہدف سے 66 ارب روپے زائد ہیں۔

ایف بی آر نے بتایا کہ اکتوبر 2023 میں 707 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے، اکتوبر 2022 کے مہینے میں 516 ارب روپے اکٹھے کیے گئے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 158 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر تک 29 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 25 لاکھ 70 ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے، ٹیکس گوشواروں میں سالانہ بنیادوں پر 3 لاکھ 30 ہزار افراد کا اضافہ ہوا۔

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد ٹوانہ نے شاندار کارگردگی پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی۔

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Tax collected

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div