Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

تیسری بار ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر اسلامیہ کالج کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

طالب علم نے نیند کی گولیاں کھا لیں، کالج انتظامیہ
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 11:48am
تصویر بزریعہ مصنف
تصویر بزریعہ مصنف

اسلامیہ کالج پشاور کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں مسلسل تیسری بار ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

اسلامیہ کالج پشاور کے سینئیر اکیڈمک انڈمنسٹریٹر (پرووسٹ) کے مطابق طالب علم زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سمسٹر کا طالب علم تھا، جس نے ہارڈنگ ہاسٹل میں مبینہ طور نشہ آوور گولیاں کھاکر خودکشی کی۔

پرووسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دوست نے طالب علم کو تشویشناک حالت میں کمرے میں پایا تو فوراً وارڈن کو مطلع کیا، جس کے بعد وارڈن، مانیٹر اور ہیڈ بئیرر نے متاثرہ طالب علم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کے معدے کی صفائی ہوئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق طالب علم کے والد نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور کہا کہ بیٹے نے ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پرخودکشی کی، اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹیسٹ دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں خودکشی کرنے والے طالب علم کا تعلق پاراچنار سے تھا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Suicide

islamia college peshawar

KP MDCAT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div