Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی

حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کے جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 01:05am

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی، الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کے جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔

اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141جنرل نشستیں ہوں گی، جبکہ پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستیں ہوں گی۔ اور سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔

حتمی حلقہ بندیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 جنرل نشستیں ہوں گی، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی۔

Province/area General seats Women Total seats
Balochistan 16 4 20
Khyber Pakhtunkhwa 45 10 55
Punjab 141 32 173
Sindh 61 14 75
Federal capital 3 3
Total 266 326

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 جنرل نشستیں ہوں گی، اور بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔

Province/area General seats Women Non-Muslims Total seats
Balochistan 51 11 3 65
Khyber Pakhtunkhwa 115 26 4 145
Punjab 297 66 8 371
Sindh 130 29 9 168
Total 593 132 24 749

یاد رہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کا آج آخری دن تھا، حلقہ بندیوں کی اشاعت کے بعد حتمی ووٹر لسٹیں دسمبر کے آغاز میں آویزاں کر دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی 2 سے 3 روز میں کر دی جائے گی، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تجدید شدہ فہرست تیار ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ستمبر کے آخر میں نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کی تھی، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 266 ہو گئی۔

خیال رہے کہ 2018 کے انتخابات میں حلقہ بندیوں کے مطابق قومی اسمبلی کے کل حلقے 272 تھے جن پر انتخابات کا انعقاد کیا جانا تھا۔

2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی خیبرپختونخوا سے 39 نشستیں تھیں جبکہ اس وقت قومی اسمبلی میں فاٹا کی 12 نشستیں تھیں۔

2018 میں قومی اسمبلی کے لیے وفاقی دارالحکومت کی تین، پنجاب کی 141، سندھ کی 61 اور بلوچستان کی 16 نشستیں تھیں جن میں نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست میں کوئی تبدیلی عمل میں نہیں آئی۔

الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست میں صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی تفصیلات بھی جاری کی تھیں، جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 297 اور سندھ اسمبلی کی کل جنرل نشستوں کی تعداد 130 برقرار ہے۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں کل عمومی نشستوں کی تعداد 115 جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 51 ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی خیبر پختونخوا کے حلقوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے جبکہ 2018 میں یہاں 99 حلقے بنائے گئے تھے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)