Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، نگراں وزیراطلاعات نے واضح کردیا

نگران حکومت الیکشن کمیشن کی باز پرس نہیں کرسکتی، مرتضیٰ سولنگی
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2023 03:54pm
فوٹو ـــ اسکرین گریب
فوٹو ـــ اسکرین گریب

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے، نگران حکومت الیکشن کمیشن کی باز پرس نہیں کرسکتی، الیکشن کمیشن ہماری نگرانی کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن میں آمد کے موقع پر صحافیوں نے نگراں وزیراطلاعات مرتضی سولنگی سے سولات کئے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا8 فروری کوالیکشن ہونے جارہے ہیں۔ جس پر نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتیاں معطل ہونے سے الیکشن شیڈول متاثرہوگا۔ جس پر مرتضی سولنگی نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کا اپنا ترجمان موجود ہے، وہی اس کا جواب دے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آصف زرداری نے عام انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جس پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی باز پرس نہیں کرسکتی، الیکشن کمیشن ہماری نگرانی کرتا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود تبدیل نہیں کیا گیا۔ جس پر نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی تعیناتی الیکشن کمیشن خود کرتا ہے۔

مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا پر پابندی نہیں لگا رہی، سرکاری ٹی وی پر تمام رجسٹرڈسیاسی پارٹیوں کو یکساں کوریج دی جارہی ہے۔

صحافی نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ انہیں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ جس پر نگراں وزیراطلاعات نے جواب دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو تنقید کرنے کاا ختیار ہے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Murtaza Solangi

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div