پاکستان ریلوے نے چھ ماہ میں 41 ارب روپے کما لیے
پچھلے سال یہ آمدن 28 ارب تھی، سی ای او ریلوے
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے 6 ماہ کے دوران 41 ارب روپے کمائے ہیں، گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ کمائی 28 ارب روپے تھی۔
مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں پاکستان ریلوے کی تاریخ ساز آمدن ہوئی ہے اور سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق ریلوے نے چھ ماہ کے دوران 41 ارب روپے کما لیے ہیں، گزشتہ سال یہ آمدن 28 ارب تھی۔
سی ای او ریلوے کا کہنا تھا کہ پورے سال کا ہدف 11 ماہ میں ہی حاصل کرلیں گے، ایم ایل ون کے آغاز سے معاملات مزید بہتر ہو جائیں گے۔
سی ای او نے کہا کہ تنخواہوں میں تاخیر میں بھی کمی ہوئی ہے، ادائیگی کو اپنے وقت پر لے آئیں گے، اس سال سروسز میں مزید بہتری لائیں گے، سفری سہولیات میں بھی اضافہ کریں گے۔
Pakistan Railways
Train
مزید خبریں
نئی پارٹی کی رجسٹریشن کب ہوگی اور رہنماؤں میں کون کون شامل ہوں گے، مفتاح اسماعیل نے بتادیا
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
عوامی ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ میں مذاکرات ناکام: آزاد جموں و کشمیر میں دوبارہ مارچ کا آغاز
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
کراچی میں آج بھی پیپر آؤٹ، واٹس ایپ گروپس پر حل شدہ پرچہ جاری
سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.