Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں 50 سالوں سے مشہور فش کٹاکٹ

ہری مرچوں کی چٹنی اور باریک کٹی ہوئی پیاز کٹا کٹ کا مزہ دوبالا کردے
شائع 08 جنوری 2024 11:57pm

سرد موسم میں گرما گرم مچھلی نہیں تو مزہ ہی نہیں، شہرقائد میں منفرد طریقوں سے پکائی جانے والی مچھلی کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگ گیا ۔

کراچی کے پکوان ویسے تو اپنی مثال آپ ہیں ہی مگر لیاقت آباد ڈاکخانے پر گزشتہ پچاس سالوں سے قائم کٹاکٹ فش کی بات ہی نرالی ہے، کٹاکٹ فش خاص مصالحوں سے تیار کی جاتی ہے۔

خوش رنگ خوش ذائقہ اور کانٹے نا ہونے کی وجہ سے کھانے میں بھی آسان یہ ہے نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ گرما گرم مچھلی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

دکاندار کہتے ہیں کہ 50 سالوں سے زیادہ ہوگئے لیکن قیمت مناسب اور ذائقہ وہی ہے، اس کی تیاری میں خاص مصالحے استمعال کئے جاتے ہیں ۔

شہریوں کو کٹا کٹ کے ساتھ ہری مرچوں سے تیار مزیدار چٹنی اور باریک کٹی ہوئی پیاز بھی دی جاتی ہے جس سے مچھلی کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے ۔

شہری کہتے ہیں فرائی مچھلی سے کٹاکٹ کا ذائقہ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جیب پر بھی بھاری نہیں پرتی، کٹاکٹ کی فی پلیٹ قیمت 150 روپے ہے ۔

عام طور پر مچھلی کو اُس کی گرم تاثیر کی وجہ سے سردیوں کی سوغات سمجھا جاتا ہے لیکن کراچی فش کٹاکٹ اپنی لذت کی وجہ سے گرمی کے موسم میں بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ رکھتی ہے جبکہ سردی کے موسم میں تو دکان کے باہر گاہکوں کی قطار تک لگ جاتی ہے۔

مزید پڑھیے : سردی کے موسم میں کونسی غذائیں جسم کو تقویت پہنچاتی ہیں؟

ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کھانا یاداشت کے لئے فائدہ مند توہوتا ہی ہےساتھ ہی ساتھ دل کے امراض کو لیسٹر ول، وزن کا بڑھنا، ڈپریشن، کینسر، حاملہ ،آنکھ کی تکالیف، جلد، زخم اور دوسرے بہت سارے امراض میںمفید ہوتا ہے کیونکہ مچھلی میں موجود اومیگا دل کے امراض میں ایک بہت مفید چیز ہے۔

مچھلی دل کے امراض کی شرح کو بہت حد تک کم کر سکتاہے وزن کو کم کرنے میں مچھلی بہت مفیدثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں کم از کم ایک سے دو بار اپنی غذا میں مچھلی شامل کرلیں توآپ صحت کو بہتر کر سکتے ہیں ۔

Fish

FISH CUTACUT