Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیلئے درخواست پر حکومتوں سے جواب طلب

سرکاری وکلاء نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کردی
اپ ڈیٹ 02 فروری 2024 11:53am

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کے لیے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 6 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے زمان خان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عام انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی امیدواروں کو ناجائز تنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے، الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

دخوست گزار نے استدعا کی گئی کہ عدالت امیدواروں کو ناجائز تنگ اور ہراساں کرنے سے روکے، لاہور ہائیکورٹ امیدواروں کو اس الیکشن مہم چلانے کی اجازت دے۔

عدالت نے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومتوں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، سرکاری وکلاء نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔

بعدازاں عدالت نے سرکاری وکلاء کی استدعا منظور کر لی اور جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

Lahore High Court

Election Campaign

PTI Candidates

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div