Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والی ٹیم اور واپڈا اہلکار میں جھگڑا

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا پر چہ درج نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
شائع 06 فروری 2024 06:43pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب کے شہر بھوآنہ میں حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے والی ٹیم اور واپڈا اہلکار کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے پر چہ درج نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

واپڈا سب ڈویژن آفس بھوانہ کو الیکشن 2024 کے لئے حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے آ نے والی ٹیم اور اسسٹنٹ لائن مین غلام عباس میں کیمرے ہینڈ اوور نہ کرنے کے معاملے پرجھگڑا ہو گیا۔

زبانی تکرار کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ واپڈا اہلکار کے مطابق سی سی ٹی وی لگانے والی ٹیم نے اسے شدید زد وکوب کیا ، جس پر واپڈا سب ڈویژن آفس بھوآنہ میں احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے ڈویژنل سیکریٹری محمد عارف ہرل نے کہا کہ ہم اپنے کسی بھی ساتھی کے خلا ف غنڈہ گر دی برداشت نہیں کریں گے۔

واقعے کے بعد واپڈا اہلکار کی جانب سے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔

واپڈا یونین کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ بد معاشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ احتجاج کا سلسلہ ڈویژن سطح تک لے جائیں گے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ طارق محمود کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ثابت ہوا تو غلطی کر نے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور الیکشن کے عمل کو ہر صورت پر امن مکمل کیا جائے گا۔

CCTV footage

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div