Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

این اے 43 ٹانک میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو شکست

پی ٹی آئی کے داور خان 64483 ووٹ لے کر کامیاب، 6پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ پیر کو ہوئی
اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 09:08pm
فوٹو ۔۔۔فائل
فوٹو ۔۔۔فائل

ٹانک میں این اے 43 کے تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنےآگیا جس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو شکست ہوگئی۔

8 فروری کے الیکشن میں این اے 43 ٹانک کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہ ہوسکی تھی جو آج مکمل کی گئی۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کےمطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ داور خان کنڈی 64483 ووٹ لے کا کامیاب ہوگئے۔ جے یوآئی کے مفتی اسعد محمود 63900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق داور خان کنڈی 583 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ این اے 43 ٹانک کے پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے دوران کوٹ اعظم مڈل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔ واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مفتی اسعد محمود کے درمیان کانٹے کا متوقع تھا۔ مولانا اسد محمود سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div