Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی
شائع 21 فروری 2024 09:28am

ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگراں حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگراں حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کر سکتی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کے منافی ہے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔

Notification

Lahore High Court

medicines prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div