Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہو گا
شائع 22 فروری 2024 01:49pm

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

ن لیگ کو پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درکار نشستیں حاصل

ن لیگ پنجاب اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کسے بنانا چاہتی ہے؟

lahore

punjab assembly

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

nominated candidates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div