Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے معاملات طے پاگئے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی تعاون پر متفق
شائع 28 فروری 2024 10:21am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سینیٹرز کے انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کرلیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پانے کے علاوہ سینیٹرز کے انتخابات میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس پارٹی سے اپوزیشن لیڈر ہوگا، وہی دوسرے اتحادی کے ساتھ سینیٹ انتخابات میں تعاون کرے گا جس کا سینیٹر ہو گا وہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں جمیعت علمائے اسلام اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے دستبردار ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے مرحوم رُکن کے دستخط بھی شامل

مخصوص نشستیں صرف الیکشن لڑنے والی جماعتوں کا حق ہیں، ن لیگ

PMLN

PPP

KPK Assembly

JUIF

KP Assembly

Election 2024

opposition leader kpk assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div