Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسرچیف الیکشن کمشنرہوتا ہے۔
شائع 01 مارچ 2024 10:42am
ایوان صدر۔ فائل فوٹو
ایوان صدر۔ فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کودوپہر 12 بجے سے پہلے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی اور یہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسرچیف الیکشن کمشنرہوتا ہے۔

صدر پاکستان بننے کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی ۔

مولانا فضل الرحمان کا صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان

شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں کروائی جائے گی۔

presidential election

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Presidnent of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div