نارتھ ناظم آباد میں شہری ڈاکوؤں سے گھتم گھتا
شہری نے ایک ملزم کو پکڑ لیا،ڈاکو کا ساتھی فرار ہو گیا، مقدمہ درج
کراچی نارتھ ناظم آباد میں شہری ڈاکوؤں سے گھتم گھتا ہوگیا، شہری نے ڈاکو سے اسلحہ چھین لیا اور واردات ناکام بنادی۔
نارتھ ناظم آباد میں دو ڈاکوؤں کی لوٹ مار کو شہری نے اس وقت ناکام بنایا جب شہری اپنی گاڑی کے پاس کھڑا کچھ کام کر رہا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان شہری کو لوٹنے آجاتے ہیں۔
شہری ایک ملزم کو فوری پکڑ لیتا ہے جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔
شہری کے ڈاکو کو پکڑتے ہی شور مچ جانے پر لوگ جمع ہوجاتے ہیں اور ملزم کی خوب درگت بناتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مزید خبریں
9 مئی واقعات: عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
خیبرپختونخوا اسمبلی کا 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
اوکاڑہ: محکمہ تعلیم کے سابق سی ای او نے محکمے کو کروڑوں مالیت کا ٹیکہ لگا دیا
پنجاب میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل
اسلام آباد میں مظاہرین کی امریکی سفارتخانے تک مارچ کی کوشش، ابتدائی رکاوٹیں پھلانگ لیں
امتحانی مرکز میں مداخلت: ایم کیو ایم نے سابق ایم پی اے کی بنیادی رکنیت معطل کردی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.