Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مخصوص نشستوں پر حلف نہیں دلا سکتے، اسپیکر خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن پر ہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر، انتخابات کے بجائے سینیٹ نشستیں تقسیم ہونی چاہیئں، فیصل جاوید
شائع 01 اپريل 2024 11:53am
خیبرپختوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ آج نیوز
خیبرپختوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ آج نیوز

ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی سینیٹ الیکشن کل یعنی منگل کو ہونے ہیں۔ تاہم اس سے ایک دن پہلے پشاور ہائیکورٹ میں پیر کو ایک بڑا ڈراما شروع ہوگیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن سے پہلے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلایا جائے تاکہ وہ بھی ووٹ ڈال سکیں۔ لیکن خیبرپختوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اس فیصلے کیخلاف آج نظرثانی اپیل دائر کردی ہے۔

عدالت آمد کے مطابق پر اسپیکر نے کہاکہ وہ نومنتخب اراکین کو حلف نہیں دلا سکتے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ دے رکھا ہے کہ اگر سینیٹ کے انتخابات سے پہلے ان نومنتخب اراکین کو حلف نہ لینے دیا گیا جن کا نوٹی فکیشن جاری ہو چکا ہے تو خیبرپختوںخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کو اس حکم نامے پر عمل درآمد کے لیے اجلاس آج پیر کو بلا لینا چاہیے تھا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ اس کے بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

اس کے نتیجے میں صوبے میں سینیٹ انتخابات پر منڈلاتے خطرے کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں۔

علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے نظرثانی درخواست دائر میں کہا گیا کہ پشاورہائیکورٹ نےمنتخب ممبران سےحلف لینےکاحکم دیا، لیکن اسمبلی اجلاس ہےنہ اجلاس کے لیے کوئی ریکوزیشن آئی ہےحلف کیسےلیاجائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت فیصلےپرنظرثانی کرکےپہلےوالی درخواستیں خارج کردیں۔

درخواست میں حکومت،الیکشن کمیشن،سیکرٹری قانون اوراپوزیشن ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔

بابر سلیم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم رول آف لاء پر یقین رکھتے ہیں، ہم اگر خلاف ورزی کرینگے تورول آف لاء سے کیا توقع کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کا فیصلہ موصول ہوا تو لیگل ٹیم کے ساتھ مشورہ کیا، اجلاس سمن نہیں ہوا اسلئے حکم پر عمل درآمد نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ججزاورعدالیہ کااحترام کرتے ہیں، عدالیہ کے سامنے حقائق رکھنےآئےہیں، اجلاس بلانے کے بعد ہی ممبران سے حلف لیا جاسکتا ہے۔

بابرسواتی کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کل ہونگے یا نہیں الیکشن کمیشن جواب دے سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید بھی پشاور ہائیکورٹ پہنچے۔ آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات روکنا انکی ہٹ دھرمی ہے، سینیٹ انتخابات میں پیسے کا استعمال ایک لعنت ہے، انتخابات کے بجائےسینیٹ نشتیں پارٹی نمائندگی پرتقسیم ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اگر سینیٹ انتخابات ہوتے بھی ہے تو اوپن بیلٹ سے ہونے چاہئے، کےپی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، کس قانون کے تحت یہ انتخابات نہیں ہونے دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے بغیر سینیٹ پوری نہیں ہوسکتی، خیبرپختونخوا سے کیوں اسکا حق چھینا جائے گا۔

Senate election

reserved seats

KP Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div