Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے والے 74 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ

پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے کراچی بھیج دیا گیا
شائع 27 اپريل 2024 05:06pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 74 پولیس اہلکاروں کا شکار پور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ پولیس اہلکار مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔

جمرود کے 4 طالبعلموں کو اغوا کے بعد افغانستان لے جانے کا انکشاف

مذکورہ پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے اُن کا ٹرانسفر کراچی میں کردیا گیا۔

کراچی: ایرانی ڈیزل کے گودام پر چھاپہ، 2 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا ڈیزل ضبط

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں سے رابطوں کا شبہ ہے ان کا شکارپور رینج سے تبادلہ کردیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ڈاکوؤں کے رابطہ کار پولیس اہلکاروں کا سروے کیا جارہا ہے۔

Sindh Police

Kacha Robbers

Kacha Dacoits

Corrupt Officers of Sindh Police

Sindh Police Corruption

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div