Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

سب انسپکٹر ترقی کی اعلیٰ مثال بن گیا

اویس ارشد نے سی سی ایس میں کامیابی حاصل کرکے اپنے ساتھیوں کو حیران کردیا
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 11:13am
Sub-Inspector Owais Arshad became a great example of progress through hard work - Aaj News

اگر جذبے صادق ہوں اور دل میں آگے بڑھنے کی آگ ہو تو کسی کو ترقی سے نہیں روکا جا سکتا, اس کی واضع مثال سب انسپکٹر اویس ارشد ہیں جنہوں نے ایک سال کی محنت کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اپنی تقدیر ہی بدل ڈالی۔

فیصل آباد کے رہائشی اویس ارشد 2023 میں پولیس میں بھرتی ہوئے، چوہنگ پولیس ٹریننگ سکول میں زیر تربیت ہونے کے باوجود اویس ارشد نے ایک سال کے مختصر عرصے میں سی ایس ایس کا امتحان دیا اور 94 ویں پوزیشن حاصل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریوینو بن گئے۔

اویس ارشد ملک کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔

ریٹائرڈ سکول ٹیچر کے بیٹے اویس صبح چار بجے اٹھ کر پولیس ٹریننگ سکول میں تربیت حاصل کرتے، پانچ سے چھ گھںٹے روزانہ پڑھتے جبکہ چھٹی والے دن گھر جانے کی بجائے سولہ سولہ گھنٹے یہیں رہ کر تیاری کرتے۔

مالی مشکلات کے باوجود اویس نے آگے بڑھنے کا مشن جاری رکھا۔

سب انسپکٹر اویس ارشد نے اپنی یونیورسٹی فیلو سے متاثر ہوکر سی ایس ایس کا امتحان دیا۔

ساتھی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اویس ارشد کے شوق اور لگن نے اس کی قسمت ہی بدل ڈالی۔