Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

علی امین گنڈا پور کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

بلدیاتی نمائندے وفاق سے صوبے کے حقوق کی حصول میں تعاون کریں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
شائع 18 مئ 2024 09:20pm

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ںے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی سمیت ان کے مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی نمائندوں کے اسوسی ایشن کے صدر حمایت اللہ معیار کی قیادت میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں بلدیاتی میئرز چیرمین اور ویلج ونائبر ہوڈ کونسل کے چیئرمینوں کے علاوہ صوبائ وزیر بلدیات ارشد ایوب اور متعلقہ انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ اور دیگر مراعات کے لئے فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے تحصل چیرمیں اور مئیرز کے اعزازیوں کو ڈبل کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلی نے انتظامیہ کو بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کو فوری طور پر گاڑیوں کی فراہمی کی بھی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور منتخب لوگوں کے حقوق کا ہمیں احساس ہے لیکن ہمیں مالی بحران کا سامناہے جس کے لئے ہم نے وفاق سے اپنا حق لینے کے لئے جدوجھد شروع کی ہے بلدیاتی نمائندے اس جدوجھدمیں ہمارا ساتھ دیں۔

Ali Amin Gandapur

pakistanis

KPK Minister