صومالیہ :موغادیشو ،ہوٹل کے باہر دھماکا ،پندرہ افراد ہلاک
موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل کے باہر کار بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔موغادیشو میں پولیس کے مطابق دھماکے سے پہلے الشباب گروپ کے جنگجووٴں نے ہوٹل کے باہر فائرنگ کی اور پھرباردود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے سے ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.