چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی نے انجری سے نجات پا کر "ری ہیب" مکمل کرلیا۔
انجری سے نجات حاصل کرنے حسن علی کا کہنا ہے کہ بہت محنت کی ہے، اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر میچ پریکٹس حاصل کروں گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جلد فٹنس ثابت کرکے پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں گا۔