Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2022 04:04pm

‘چیف سلیکٹر کی “چیپ” سلیکشن’

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 اسکواڈ کی سلیکشن بیشترشائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹرمحمد عامرکوبھی پسند نہیں آئی۔

گزشتہ روزلاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹرپی سی بی محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کا انتخاب تمام چیزوں کومدنظررکھ کرکیا گیا ہے۔

ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے، اس کے علاوہ آصف علی، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہوں گے۔

نسیم شاہ، شاہین آفریدی، وسیم جونئیراورعثمان قادر بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جب کہ فخرزمان، محمد حارث (متبادل وکٹ کیپر)اورشاہنواز دھانی کو بطور ریزرو پلیئر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پی سی بی نے مڈل آرڈربیٹسمین شان مسعود کو پھرسے ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ٹیم کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے تبصرے کیے وہیں سابق فاسٹ بالر محمد عامر کی ایک چونکا دینے والی ٹویٹ بھی خاصی وائرل ہوئی۔

عامرنے اسکواڈ کے اعلان کے فوری بعد محمد وسیم کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ، “چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن”۔

معروف شخصیات سمیت عام صارفین نے بھی ایشیا کپ میں کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھانے والے خوشدل شاہ، افتخاراحمد اور آصف علی کی شمولیت پرتعجب کا اظہارکیا۔

حالیہ ایشیا کپ میں سری لنکا سے فائنل ہارنے والی گرین شرٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے تو افتخار احمد نے 6 میچزمیں 105 ، فخرزمان نے 96 اور خوشدل شاہ نے 58 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا میں 16 اکتوبرسے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبرکوکھیلا جائے گا۔

Read Comments