Aaj Logo

شائع 25 اپريل 2024 04:32pm

پرواز کے دوران پائلٹ نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو پروپوز کردیا

پولینڈ میں ایک پائلٹ نے پرواز کے دوران اپنی ساتھی فلائٹ اٹینڈنٹ کو پروپوز کرکے اُس کے ساتھس اتھ مسافروں کو حیران کردیا۔

کیپٹن کانریڈ ہینک نے پرواز کے دوران مائیکروفون سنبھالا اور مسافروں سے مخاطب ہوا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنی ساتھی فلائٹ اٹینڈنٹ پولا زین سے پیار کرتا ہے۔ ڈیڑھ سالہ رفاقت کے بعد اب وہ پولا کو پروپوز کرنا چاہتا ہے۔ پھر کانریڈ ہینک نے گلدستہ نکالا اور مسافروں کے ساتھ پولا کو پروپوز کیا۔

یہ منظر سب کے لیے انتہائی خوش گوار اور حیران کن تھا۔ سب نے کانریڈ اور پولا کو مبارک باد دی اور اُن کے بہتر ازواجی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کانریڈ ہینک اور پولا زین کا تعلق پولینڈ کی ایئر لائن ایل او ٹی سے ہے۔

کانریڈ نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل اُس کی ملاقات پولا زین سے ہوئی تب سے اب تک اُس کی زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ وہ پولا کے ساتھ بھرپور زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ اُن نے امید ظاہر کی کہ پولا سے اس کی محبت نصف صدی پر محیط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :

سنسنی خیر شادی : دولہا دلہن کا فضا میں زمینی ساتھ نبھانے کا عہد

چین : فضا میں شادی کی اجتماعی تقریب

Read Comments