Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کاڈولفن فورس اہلکاروں کےتشددکانوٹس

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2019 05:42pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈولفن فورس کےاہلکاروں کےتشددکانوٹس لے لیا۔

لاہور کے علاقے کیولری پل پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کاغذات نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تھپر جڑدیئے اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈولفن فورس کےاہلکاروں کےتشددکانوٹس لے لیا گیا اور سی سی پی اولاہورسے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذمہ داروں کےخلاف محکمانہ قانونی کارروائی کی جائے،ہدایات کے باوجود ایسا واقعہ رونماہوناقابل افسوس ہے،پولیس کے رویوں میں تبدیلی ضروری ہے۔