سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے16رکنی ٹیم کا اعلان
چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریزکےلئے16 رکنی قومی ٹیم کااعلان کردیا۔ سرفرازاحمد قیادت کریں گے،بابراعظم ان کے نائب ہوں گے۔ حسن علی کمر کی تکلف کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔بابراعظم قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
اسکواڈ میں عابدعلی،آصف علی،فخرزمان،حارث سہیل،محمد حسنین، افتخاراحمد، عماد وسیم، محمدعامر، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان،عثمان شنواری اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے۔حسن علی ان فٹ ہونے کی بنا پر ٹیم سے باہر ہوگئے۔
مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز کا رول مختلف اور رضوان کا مختلف ہے، رضوان ٹاپ آرڈر میں اچھا کھیلتا ہے جبکہ افتخار احمد کو ڈومیسٹک بہترین پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بولنگ کوچ وقار یونس، محمد حسنین کی بولنگ نکھارنے کیلئے کام کر رہے ہیں، کوشش کریں گے کہ محمد حسنین کو کھلائیں۔
مصباح الحق نے یہ بھی کہا شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہوچکے ہیں، مستقبل کی تیاری بھی کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.