آج کی ریسیپی: افغانی پلاؤ
:اجزاء
چکن (ثابت) ایک کلو
چاول 2 ½ کپ
دہی ایک کپ
باریک کٹی پیاز تین عدد
لیموں چار عدد
پسی ادرک دو کھانے کے چمچ
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
کٹی کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
باریک کٹی ہری مرچ چار عدد
تیل ایک کپ
مکھن یا گھی دو کھانے کے چمچ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
:ترکیب
پہلے ثابت چکن کو دھولیں۔
اب چاول کو دھو کر بھگو دیں۔
پھر دیگچی میں تیل گرم کرکے باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
اب دیگچی میں دہی، پسی ادرک، پسا گرم مصالحہ، کٹی کالی مرچ اور باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
چکن کو الگ سے کڑاہی میں فرائی کرکے تیار مصالحے میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
اب چاول ابالنے رکھیں۔
ان میں نمک، گرم مصالحہ اور ہری مرچ ڈال کر دوکنی ابال کر نتھار لیں۔
چاول والی دیگچی پر چکنائی لگا کر آدھے چاول کی تہہ لگائیں۔
پھر چکن رکھ کر باقی چاول ڈالیں اور تیار مصالحہ کناروں میں ڈال دیں۔
اب تھوڑے دودھ میں زردے کا رنگ مکس کرکے دیگچی میں ڈالیں اور دَم پر رکھ دیں۔
جب دَم آجائے تو گھی یا مکھن ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔