اس پہیلی کو سلجھا کر اپنی ذہانت کا ثبوت دیں

شائع 17 جولائ 2017 11:01am

2

ایک 100 منزلہ عمارت میں ایک چھوٹے قد کا آدمی رہتا تھا، جس کا گھر 100 ویں منزل پر تھا۔

عام دنوں میں وہ 70 ویں منزل تک لفٹ سے جاتا اور بقایا 30 منزلیں سیڑھیاں چڑھ کر جاتا تھا۔

لیکن برسات کے دنوں میں وہ پوری 100 منزلیں لفٹ کے ذریعے ہی طے کر کے اپنے فلیٹ تک جاتا تھا۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں وہ ایسا کیوں کرتا تھا؟َ

جواب:

اس کا قد چھوٹا تھا اس لئے عام دنوں میں اس کا ہاتھ 100 ویں منزل کے بٹن تک پہنچنے کے بجائے صرف 70 ویں منزل تک پہنچتا تھا۔

جبکہ برسات کے دنوں میں وہ اپنی چھتری سے 100 ویں منزل کا بٹن دباتا تھا۔