کیا آپ جانتے ہیں میکرونی کے نام پر کیا کھا رہے ہیں؟

شائع 17 جولائ 2017 05:53pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ بھی ان میں سے ہیں جو میکرونی اور پنیرکو بے پناہ پسند کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو تو زرا خیال کریں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق میکرونی اور چیز پاؤڈر میں فتھیلیٹس نامی خطرناک کیمیکلز کی بڑی مقدار پائی گئی ہے۔

محققین نے پنیر کے 30 مختلف نمونوں کا فتھیلیٹس(پلاسٹک کا ایک گروپ جو پلاسٹک زیادہ لچکدار اور مضبوط بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے)کیلئے تجزیہ کیا۔

تجزیے نے بتایا کہ قدرتی پنیر میں اس کیمیکل کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ پروسیسڈ پنیر کی اشیاء میں بڑی مقدار ہوتی ہے۔

بشکریہ زی نیوز