آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 جولائی 2017

شائع 28 جولائ 2017 03:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

برج حمل

باہر ڈِنر کا پروگرام بڑا شاندار ہے‘ عزیزوں کی دعوت کر دیں۔ ایک قانونی لین دین ختم کرنے کی کوشش کریں۔ ازدواجی حیثیت پر بھی توجہ دیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

برج ثور

 خیراتی کاموں پر زور رہے گا۔ کارکن ساتھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں پہل کریں اور جدت پسندی پر زور دیں یہ وقت آپ کے لئے کچھ کر گزرنے کا ہے۔

برج جوزا

 اس دن مصروف رہنے کے لئے پہلے ہی آرام کر لیں ۔ ایسا فیصلہ یا کام کرنا پڑے گا جس میں ذاتی قوت اعتماد کا استعمال زیادہ کرنا پڑے گا۔ اپنا لباس بھی موزوں رکھیں۔

برج سرطان

 آپ کوئی اہم میٹنگ طے کر سکیں گے۔ کسی خاص دوست سے ملاقات کر سکیں گے اس ملاقات سے آپ کی حیثیت اور شخصیت میں نکھار پیدا ہوگا۔

برج اسد

 چڑچرے پن کی عادت کو تعمیری اندازی میں تبدیل کر دیں۔ پس منظر میں سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ نفسیاتی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔

برج سنبلہ

 کامیابی حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا محنت پر یقین کریں۔قریبی دوستوں سے تعلقات بہتر رہیں گے۔ 

برج میزان

 خاندانی افراد میں اچانک کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے رومانس میں راز کے افشاء ہونے خدشہ ہے۔ قانونی امور کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔ 

برج عقرب

 کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج قوس

 دوردراز سے کسی مہمان کی آمد کی اُمید ہے یا پھر آپ کو شہر سے باہر جانے کے مواقع ملیں گے سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون اور ہمدردیاں حاصل رہیں گی۔

برج جدی

 مستقبل سے متعلقہ امور دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ کاروباری مصروفیت میں اضافہ ہوگا بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع مل سکیں گے۔ منافع بخش کاروبار کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

برج دلو

 خاندان کے افراد کے ساتھ کسی تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔ بے روزگار افراد کو روزگار کی تلاش میں کوشاں رہنا ہوگا۔ دوستوں کا تعاون حاصل کر سکیں گے۔

برج حوت

 تقریب منانے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جائے گا۔ دوست کی وجہ سے گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اس لئے اس کا شکریہ ادا کریں۔ عملی کاموں میں بھرپور توجہ دیں۔