زندگی و موت کی کشمکش میں جھُولنے والا نوجوان
Daily mailایک نوجوان جب بھی سوتا ہے زندگی و موت کی کشمکش کے درمیان جھُولنے لگتا ہے۔ کیوں کہ اس کی عجیب حالت کے سبب جیسے ہی وہ سوتا ہے سانس لینا بند کردیتا ہے۔
لائم ڈربی شائرجن کی عمر 17 برس ہے ، وہ برطانیہ میں رہنے والے ان گِنے چُنے لوگوں میں سے ایک ہیں جو پیدائشی سینٹرل ہائیپووینٹیلیشن سنڈروم کا شکار ہے۔
اس بیماری کے شکار افراد جب سوتے ہیں تو نیورولوجیکل ریفلیکس (جو سانس کو قابو کرتا ہے)میں مسئلے کے سبب سانس لینا بھول جاتے ہیں۔
اس حالت میں لائم کو لائف سپورٹ مشین پر رکھنا پڑتا ہے اور ایک شخص انہیں زندہ رکھنے کیلئے ہر رات دیکھ بھال کرتا ہے۔
ڈاکٹروں نے لائم کے پیدا ہونے کے بعد صرف چھ ہفتے تک اُس کی زندگی کا کہا تھا لیکن وہ تمام حالات سے لڑتے ہوئے 18برس کا ہونے جارہا ہے۔
Daily mailبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔