یہ 6 بیوٹی مصنوعات کسی کو دینا خطرناک ہوسکتا ہے

شائع 05 اگست 2017 02:45pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بیوٹی پروڈکٹس اگرچہ صارفین کے استعمال کیلئے سہل ہوتی ہیں،لیکن اس بات کو ہمیشہ دھیان میں رکھنا چاہیئےکہ یہ چیزیں نہ کسی سے لے کر استعمال کرنی چاہیئں یا کسی کو استعمال کیلئے دینی چاہیئں کیوں کہ یہ بیکٹیریا کھتی ہیں۔

ہم آپ کو 6ایسی بیوٹی مصنوعات بتانے جارہے ہیں جو آپ کو خود تک ہی محدود رکھنی چاہیئں۔

وہ بیوٹی پروڈکٹس جو جار میں ہوتےہیں

Beauty products in a jar

وہ پروڈکٹس جو جار میں ہو تے ہیں انہیں استعمال کرنے کیلئے عموماًآپ اپنی انگلیوں کی مدد لیتے ہیں اسی لئے ایسے پروڈکٹس کو شیئر کرنے اجتناب کرنا چاہیئے۔انسان کے ہاتھ پر بیکٹیریا ہوتے ہیں اور آپ بھی جب اپنے پروڈکٹس استعمال کریں تو پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں پھر یہ لگائیں۔

میک اپ برش

Make-up brushes

میک اپ برش کسی حالت میں شیئر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ میک اپ برش کی وجہ سے بیکٹریا کا تبادلہ ہوتا ہے۔ نہ صرف اِسے شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیئے بلکہ آپ کو ذاتی استعمال کیلئے بھی اِسے صاف کرتے رہنا چاہیئے۔

لپ اسٹک، لپ بام اور لپ گلوس

lip product

جب کبھی بھی آپ کو کہیں جانا ہوتا ہے تو آپ جلدی میں آپ اپنی دوست سے  لپ اسٹک لے کر استعمال کرلیتی ہیں، لیکن یہ بات جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی ذاتی لپ پروڈکٹس استعمال کریں ۔کیوں کہ ان کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص تک جراثیم کا تبادلہ ہوجاتا ہے۔

مسکارا

Mascara

مسکارا بیکٹیرا کی پناہ گاہ ہوتا ہے جس کے سبب آشوبِ چشم ہوسکتا ہے، لہٰذا اپنا مسکارا کسی کو دینا یا کسی اور کا مسکارا استعمال کرنا محفوظ نہیں۔

ٹوتھ برش

Toothbrushes

ایک دوسرے کا تھ برش استعمال کرنا عام بات نہیں ۔ لیکن بعض اوقات ایسی صورتحال پیش آجاتی ہے جب آپ اپنے کسی جاننے والے کا ٹوتھ برش استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ایسا کرنا ٹھیک نہیں کیوں کہ اس کے سبب آپ کیویٹیز کا شکار ہوسکتے ہیں۔

پریسڈ فاونڈیشن

Pressed foundation

پریسڈ فاؤنڈیشن بھی ایک ایسا بیوٹی پروڈکٹ ہے جس کے سبب ایک شخص سے دوسرے شخص میں جراثیم کا تبادلہ ہوتا ہے۔ وہ ا سپنج جو ہم استعمال کرتے ہیں اس سے بے شمار بیکٹریا ہوتے ہیں  جو خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ بالخصوص تب ، جب اِسے منہ اور آنکھوں کے گرد استعمال کیا جائے۔

miskyraبشکریہ