پُراسرار حالت نے  نوجوان کا ہاتھ 5کلو کاکردیا

شائع 16 اگست 2017 06:06pm
Daily mail Daily mail

ایک نوجوان پُراسرار حالت میں مبتلا ہے جس کے سبب اس کا ہاتھ 5 کلو تک بڑھ گیا ہے اور ان کی انگلیاں نوکیلے پنجوں کی طرح ہوگئی ہیں۔

بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 19سالہ راجب گین  کے ہاتھ میں رسولی تب بنی جب وہ تین مہینوں کا تھا۔

شروع میں تشخیص نہ ہونے کے سبب رسولی بڑھی اور نوجوان کی کمر اور ٹانگوں تک پھیل گئی۔ مطلب یہ کہ 59کلو وزن کا یہ کمزور لڑکا نہ خود سے چل سکتا ہے،نہ ہی خود سے کپڑے بدل سکتا ہے اور نہ ہی سو سکتا ہے۔

راجب کو بعض اوقات کھڑے ہوتے وقت خود کو متوازن رکھنے کیلئے اپنا ہاتھ سر سے اوپر کرنا پڑتا ہے۔

نوجوان کے رشتہ دار کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کیے جانے کے بعد بنگلا دیش کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے ان کے علاج میں  مدد کیلئے وعدہ کیا ۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اگر میرا علاج ہوجائے تو میں نارمل زندگی گزار سکتا ہوں، نوکری ڈھونڈ کر خاندان کو سنبھالنے کیلئے والد کو سہارا دے سکتاہوں۔

Daily mailبشکریہ