بےوقت کھاناآپ کی جِلد کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے: تحقیق

شائع 16 اگست 2017 07:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ اکثرآدھی رات کو کھانا پیناکرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ اپنی جلد کونقصان پہنچارہے ہیں۔

محققین کے مطابق  بےوقت کھانا آپ کی جِلد کی ، سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ  لوگ جو دیر رات میں کھانا کھاتے ہیں وہ  سن برن اور دیر پا اثرات جیسے کہ جِلد کے  ڈھلنے  اور جلد کے  کینسرکے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔

ٹیکساز  کی یونیورسٹی کے  جوزف ایس ٹاکاہاشی کا کہنا تھا کہ'یہ دریاف حیران کن ہے۔ میں نہیں سمجھتا تھا کہ  ہم کب کھا رہے ہیں اس جانب  جِلد متوجہ ہوتی ہے۔

تحقیق میں، ٹیم نے دِکھایا کہ چوہوں کو صرف دن کے وقت کھانا دیا گیا(جو ان کے کھانے کا وقت نہیں تھا) جس کے نتیجے میں جب ان پر دن کے وقت الٹرا وائلٹ بی لائٹ پڑی تو ان کی جِلد کو رات کے مقابلے میں زیادہ نقصان ہوا۔

اس نتیجہ کی وجہ یہ تھی کہ ایک  انزائمز جوالٹراوائلٹ سے متاثرہ جِلد کی مرمت کرتا ہے،اس کا روزانہ کا سائیکل دن کے وقت میں کم فعال ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ وہ چوہے جنہیں ان کے معمول کےمطابق شام میں کھانا دیا گیا ان کے انزائمز کے سائیکل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور دن کے اوقات میں ان کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے حساسیت کم تھی۔

ٹاکاہاشی کہتے ہیں کہ اگر آپ کے کھانے کا شیڈول نارمل ہے  تو دن کے وقت آپ کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بہتر حفاظت ہوگی۔

انزائمز کے سائیکل کے علاوہ کھانے  کے شیڈول تبدیل کرنے کی وجہ سے  10فیصد جلد کے جینز کے حلیے متاثر ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز